بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر اور نیٹ ورک سیکیورٹی کمپنی 360 نے مشترکہ طور پر "میٹرکس” انویسٹی گیشن رپورٹ – یو ایس سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)” جاری کی ہے.
جس میں دنیا بھر میں سی آئی اے کی جانب سے کیے جانے والے سائبر حملوں اور متعلقہ نقصان دہ سرگرمیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کیا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا سائبر ہیکر ہے، جو اپنے تکنیکی فوائد اور وسائل کی اجارہ داری کو استعمال کرتے ہوئے چین سمیت دنیا کے تمام ممالک کی اندھا دھند نگرانی، دراندازی اور تخریب کاری میں ملوث ہے، تباہی پھیلارہا ہے اور امریکہ ہی دنیا میں عدم استحکام کا اصل منبع ہے۔
رپورٹس کا یہ سلسلہ 360 کمپنی اور نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی جانب سے تحقیق شدہ حقیقی کیسز کی ایک بڑی تعداد سے شروع ہوتا ہے، جس کے ذریعے امریکہ کے سائبر حملوں کے ہتھیاروں کی اہم تفصیلات ،اور چین اور دیگر ممالک میں متعدد سائبر سیکیورٹی کیسز کے مخصوص عمل کا انکشاف کیا گیا ہے، اور اس طرح دنیا بھر میں سائبر حملوں کے متاثرین کے لیے حوالہ اور تجاویز فراہم کی گئی ہیں۔
امریکہ کی جانب سے اہم حریف کے طور پر مقرر کئے جانے والے ملک کی حیثیت سے ، چین امریکی سائبر حملوں کا سب سے بڑا شکار ہے۔ چین میں متعدد سائبر حملوں کی تحقیقات میں، 360 نے سی آئی اے کے سائبر حملوں سے منسلک ٹروجن، فنکشنل پلگ انز اور حملے کے پلیٹ فارم کے نمونوں کی ایک بڑی تعداد کو پکڑا۔
2013 کے اوائل میں سی آئی اے کے ملازم ایڈوارڈ سنوڈن نے انکشاف کیا کہ امریکہ طویل عرصے سے پاکستان کے بارے میں انٹیلی جنس حاصل کرنے کے لئے پاکستانی حکومت اور فوجی رہنماؤں کے ای میلز اور ٹیلی فون مواصلات کی نگرانی کرتا رہا ، جن میں پاکستان کے صدر، وزیر اعظم، ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹر، آرمی چیف آف اسٹاف، ایئر فورس چیف آف اسٹاف اور نیوی چیف آف اسٹاف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سی آئی اے کے انٹیلی جنس آپریشنز میں پاکستان کے ہتھیاروں کی تحقیق اور ترقیاتی پیش رفت کے بارے میں اہم معلومات کی چوری شامل ہے، جو پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
امریکی سائبر بالادستی نے عالمی سائبر اسپیس کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور اس کے بڑھتے ہوئے شدید سائبر حملوں سے نہ صرف دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کو خطرہ لاحق ہے، بلکہ عالمی سائبر اسپیس میں افراتفری اور خطرات بھی پیدا ہوسکتے ہیں، اور دوسرے ممالک کی طرف سے جوابی کارروائیوں کا آغاز ہوسکتا ہے.
جس سے عالمی سائبر اسپیس میں غیر منظم مسابقت اور سائبر اسلحے کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور سائبر تنازعات اور جنگوں کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے. اس کے علاوہ، ایک طاقتور اور خود غرض سائبر بالادستی کے حامل ملک کی حیثیت سے، امریکہ سائبر اسپیس کے مؤثر کثیر الجہتی میکانزم اور قواعد قائم کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مساوی بنیادوں پر تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں ہے.
جو دوسرے ممالک کو عالمی سائبر اسپیس گورننس میں کردار ادا کرنے سے روکتا ہے، جبکہ امریکہ دوسرے ممالک پر تکنیکی ناکہ بندی، پابندیاں اور دباؤ ڈالتا ہے، جس سے انٹرنیٹ کے میدان میں دوسرے ممالک کی جدت طرازی اور پیش رفت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے.
امریکی طرز کی سائبر بالادستی کے سامنے، زیادہ سے زیادہ ممالک نے اس کے منفی حربوں کو سمجھ لیا ہے ، اس کی مخالفت کی ہے اور سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا وقت سے ساتھ ایک عالمی اتفاق رائے بن گیا ہے.
ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے، اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے، چین عالمی سائبر اسپیس گورننس میں بھی فعال طور پر حصہ لیتا ہے اور ایک منصفانہ، معقول، کھلے، جامع اشتراک اور مشترکہ فوائد پر مبنی ، محفوظ اور منظم عالمی سائبر اسپیس آرڈر کے قیام کو فروغ دیتا ہے. چین نے ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل سلک روڈ جیسے تعاون کے اقدامات کو بھی فعال طور پر فروغ دیا ہے.
اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو تکنیکی جدت طرازی ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ڈیجیٹل گورننس میں مدد فراہم کی ہے۔ ہم دنیا کے تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ مشترکہ طور پر امریکی طرز کی سائبر بالادستی کی مخالفت کریں، اپنی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کا تحفظ کریں اور باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کریں۔