اسلام آباد(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے حکومت سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا ملک دشمن سازش میں اہم کردار ہے، جسٹس کھوسہ،جسٹس ثاقب اور جسٹس گلزار اس کھیل کے کردار ہیں، ثاقب نثارکا نام تاریخ کے بدترین کرداروں میں ہے، اس نے پیسے لے کر ملک کو بیچا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری لیڈر نواز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا، کونسے کردار نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا؟بدکرداروں نے اپنے عمال سے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ فیض حمید عمران خان کے جلسے کرایا کرتا تھا، یہ انصاف ہے کہ ہر روز عمران خان کی ضمانت ہو جاتی ہے، آج بھی عمران خان کو نیب نوٹس کو کالعدم قرار دیا گیا۔سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ شہبازشریف اورپارلیمان سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلائیں، ثاقب نثار اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا جائے، آج ثاقب نثار کو جیل میں ہونا چاہیے۔