قائمہ کمیٹی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس ، سجاد خان متفقہ طور پر قائمہ کمیٹی سیفران کا چیئرمین منتخب

اسلام آباد :قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے رکن کمیٹی سجاد خان کو متفقہ طور پر قائمہ کمیٹی سیفران کا چیئرمین منتخب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے ریاستیں و سرحدی امور کے اجلاس چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن افضل کھوکھر نے سجاد خان کا نام چیئرمین کیلئے تجویز کیا جبکہ قومی اسمبلی کے رکن افتخارالحسن نے تائید کی۔ اجلاس میں کمیٹی نے متفقہ طور پر سجاد خان کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا ۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے سجاد خان کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی صالح محمد۔ شاہد احمد۔گل داد خان۔محمد اقبال خان۔عبدالشکور شاد۔وحید عالم۔محمد افضل کھوکھر اور علی وزیر نے شرکت کی۔