بیجنگ کے نان کیپیٹل افعال کی منتقلی

بیجنگ کے نان کیپیٹل افعال کی منتقلی کے لئے ایک مناسب مقام کی ضرورت ہے، شی جن

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر قائم شیونگ آن نیو ایریا کا دورہ کیا اور شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کے سیمینار کی صدارت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دارلحکومت کی بہتر تعمیر اور انتظامات ملک کی گورننس کے نظام اور جدیدیت کا اہم تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ کے نان کیپیٹل افعال کی منتقلی کے لئے ایک مناسب مقام کی ضرورت ہے۔ اپریل دو ہزار سترہ میں شیونگ آن نیوایریا کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

شی جن پھنگ کی نظر میں یہ ملک کی آئندہ نسلوں کے لئے ایک بڑا منصوبہ ہے۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس ، سبز ے اور جدیدتخلیقات پر مبنی شیونگ آن نیو ایریا نہ صرف ایک شہر ہے بلکہ یہ چین کی جدیدکاری کی تعمیر کے لئے مثالی اہمیت کا حامل ہے اور یہ چین کی جانب سے عالمی سطح کے جدیدشہرکا ایک نمونہ بھی ہے۔

شیونگ آن انٹر سٹی ریلوے اسٹیشن اور تجارتی سینٹر کے تعمیراتی مقام پر شی جن پھنگ نے کہا کہ بڑے شہر کے مساِئل سے ہٹ کر مثالی شہر کی تعمیر ضروری ہے۔ انہوں نےایک مقامی ہائوسنگ سوسائٹی کے دورے کے دوران کہا کہ رہائش اور روزگار کے سازگار ماحول کے حامل ایک عوامی شہر کی تعمیر اہم ہے۔

شیونگ آن نیو ایریا کا بنیادی مقصدبیجنگ شہر کے نان کیپیٹل افعال کی منتقلی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ جدید تخلیقات پر مبنی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ان تمام پیشرو پالسیوں اور اقدامات نیز تخلیقات کے آزمائشی منصوبوں پر سب سے پہلے شیونگ آن نیوایریا میں عمل درآمد کرنا چاہیئے تاکہ شیونگ آن نیو ایریا تخلیقات اور ترقی کا مرکز بن سکے۔