اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ ہی ملک کو بحران سے نکالے گی، خواہشوں پر نہیں آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہوں گے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نالائق، غیر مقبول، قابل نفرت موجودہ حکومت سے ادارے جتنا دور ہوں گے اتنی ہی عزت پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فضل الرحمن کی 13 پارٹیوں کی ریلی نے مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، سرکاری سپورٹ کے باوجود کوئی قابل ذکر لوگ جمع نہیں کرسکے۔
شیخ رشید نے لکھا کہ سعودیہ عرب، چین، متحدہ عرب امارات اپنینمائندوں کے ذریعے اور ٹیلیفون پرسمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، عقل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں، مسئلیکا حل مل بیٹھ کر تلاش کریں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ آئین کا احترام اور امن نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری دور کی بات، جو پاکستان میں سرمایہ کار ہیں وہ دوسرے ملکوں میں سرمایہ شفٹ کرلیں گے۔