بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایوف کے ساتھ شی آن میں بات چیت کی ، جو چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت اور سرکاری دورے پر چین آئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ شی آن میں صدر توکایوف کا استقبال کرنے پر خوش ہیں۔ آج آپ کی 70 ویں سالگرہ ہے، آپ کو سالگرہ مبارک ہو. اس خاص دن پر آپ کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطح کو ظاہر کرتا ہے اور
ایک بار پھر چین کے ساتھ آپ کے غیر معمولی تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔چین اور قازقستان کے تعلقات نے ایک نئے "سنہری 30 سال” کا آغاز کیا ہے۔
دونوں فریقین کو روایتی دوستی کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانا چاہیے، ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے، باہمی فائدے مند تعاون کو گہرا کرنا چاہیے، مشترکہ ترقی اور احیا کی کوشش کرنی چاہیے اور چین-قازقستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے ۔