سیاسی حل کا علاقائی ماحول

یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کا علاقائی ماحول سے گہرا تعلق ہے، گنگ شوانگ

بیجنگ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی صورتحال پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ یمن میں سیاسی عمل کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کریں۔

چین نے کہا کہ کچھ عرصے سے متعلقہ فریقوں نے یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور یمنی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے مثبت کوششیں کی ہیں۔

تمام متعلقہ فریقوں کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد حل طلب مسائل کے باہمی قابل قبول حل تک پہنچنے کے لیے بات چیت اور مشاورت کو تیز کریں۔ چین یمن کے تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ عوام کے مفادات کو اولیت دیں،سیاسی تصفیے کی پاسداری کریں، فوجی ذرائع ترک کریں.

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے کام میں فعال طور پر تعاون کریں، جلد از جلد جامع جنگ بندی حاصل کریں اور سیاسی عمل کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔

چین کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کا علاقائی ماحول سے گہرا تعلق ہے اور چین اس مقصد کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔