بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شی آن میں ازبک صدر شوکت میرومونووچ میرزییویف سے بات چیت کی جو چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت اور سرکاری دورے پر چین آئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ازبکستان نے کامیابی کے ساتھ ایک ریفرنڈم کا انعقاد کیا اور ایک نیا آئین منظور کیا جو جناب صدر کے لئے آپ کے ملک کے عوام کے اعلیٰ اعتماد اور دلی حمایت کو مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے۔ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں.
مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ازبکستان میں اصلاحات اور کھلے پن کا راستہ وسیع سے وسیع تر ہو جائے گا اور "نیو ازبکستان” کی تعمیر زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی۔
گزشتہ سال ستمبر میں ہم نے مشترکہ طور پر چین اور ازبکستان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے عمل کا اعلان کیا تھا، جس سے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک نیا رخ قائم ہوا تھا۔
چین ازبکستان کے ساتھ ہمہ جہت تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ملکوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔