شیریں مزاری

شیریں مزاری کو فورا رہا کرنیکا حکم

راولپنڈی (لاہورنامہ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنیکا حکم دے دیا۔

پیر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دور ان عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنیکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیان حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔