لاہور (لاہورنامہ)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد سے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف زاہدہ منظورنے ملاقات کی۔
اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سارہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونیسف پاکستان اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو باہمی اشتراک سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کریںگے۔
یہ یونٹس ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کی عمارتوں میں قائم کئے جائیں گے اوریونیسف پاکستان چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کا ایک سال کا پراجیکٹ بھی مہیا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو اور یونیسف پاکستان مل کر چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے منصوبے کو آگے بڑھائیںگے۔ اس منصوبے کا مقصد بنیادی سطح پر حقوق اطفال کی موثر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ادارہ جاتی میکنزم تشکیل دینا ہے۔
اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو اور یونیسف پاکستان کے مابین مستقبل میں تعاون کے امکانات کے حوالے سے باہمی لائحہ عمل پربھی تبادلہ کیا۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو آفتاب احمد خان اور ڈائریکٹر (ایڈمن) کاشف جلیل بھی موجودتھے۔