اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسلام آباد پولیس سے شاہ محمود قریشی بارے سوال

اسلام آباد (لاہورنامہ)اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اس وقت کہاں موجود ہیں، جنہیں گزشتہ شب رہائی کے فوراً بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہ محمود قریشی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے پولیس سے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کو جن مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔