مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

چینی صدر کا مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور طلبا کو جوابی خط

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور طلبا کے نمائندوں کے نام جوابی خط ارسال کیا۔

انہوں نے اساتذہ اور طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سن کر خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے کامیابی سے لانچ کیے جانے والے "مکاؤ سائنس نمبر 1” سیٹلائٹ کی تیاری میں حصہ لیا تھا، اس پر وہ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ، مکاؤ نے ایرو اسپیس اور دیگر شعبوں میں چائنیز مین لینڈ کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی تعاون کو گہرا کرتے ہوئےاطمینان بخش نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور طلبا مادر وطن اور مکاؤ سے محبت کرنے کی عمدہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے ملک کی مجموعی ترقی میں فعال طور پر حصہ لیں گے اور مکاؤ میں "ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل میں نئی خدمات سرانجام دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق مکاؤ سائنس 1 سیٹلائٹ، چائنیز مین لینڈ اور مکاؤ کی طرف سے مشترکہ طور پر تیارکردہ پہلا خلائی سائنس سیٹلائٹ ہے ، جو بنیادی طور پر زمین کے مقناطیسی میدان کی دریافت اور تحقیق کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اسے ۲۱ مئی کو چین کے چیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔