چین -ایریٹریا سفارتی تعلقات

چین -ایریٹریا سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ

بیجنگ (لاہورنامہ)24 مئی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ایریٹریا کے صدر عیسائیس ایفورکی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ تیس سالوں سے دونوں ممالک ہمیشہ مخلص دوست رہے ہیں اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلقہ امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے آئے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل صدر عیسائیس نے چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا ۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نیز کئی اہم اتفاق رائے بھی ہوئے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین ایریٹریا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر عیسائیس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی ۳۰ ویں سالگرہ کے موقع پر ہمہ جہت تعاون کو مضبوط بنانے اور چین- ایریٹریا اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

صدرعیسائیس نےکہا کہ گزشتہ ۳۰ برسوں کے دوران ایریٹریا اور چین کے تعلقات میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید بلندی تک لے جایا گیا ہے ، جس میں تمام شعبوں میں ہمہ جہت تعاون اور ہم آہنگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے خوشی کےاس موقع پر ایک بار پھر ایریٹریا اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے اپنے پختہ اعتماد اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔