اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالے ڈیپوٹیشن پر آئے تھے۔
ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت عمران خان کا ایک ووٹ بھی نہیں کاٹ سکتی۔بابر اعوان نے کہاکہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، کروڑوں لوگ ان کے ساتھ ہیں، ہم کاغذی شیر کی طرح چھپے ہوئے نہیں بلکہ میدان میں ہیں، یہ ہمارا ملک ہے اسے ٹھیک کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر بابر اعوان نے کہا کہ میں یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر آئے تھے، پارٹی چھوڑ کے جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔