شین زو-16 لانچ

چین کا شین زو-16 لانچ کر نے کا اعلان، چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی اطلاع کے مطابق، شین زو 16 خلائی جہاز، منگل کی صبح 9 بج کر 31 منٹ پر لانچ کیا جائے گا۔

چین کے تین خلاباز ،جنگ ہائی پھنگ،چو یانگ چو اور گوئی ہائی چھاؤ ، اس مشن کا حصہ ہوں گے ۔

شین زو- 16 رواں سال چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کا دوسرا خلائی مشن جب کہ خلائی سٹیشن کے استعمال اور ترقی کے مرحلے کا پہلا انسان بردار خلائی مشن ہے۔

شین زو- 16 کےخلاباز مدار میں قیام کے دوران شین زو- 17کے عملے سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ نومبر میں ڈونگ فنگ لینڈنگ فیلڈ واپس آئیں گے ۔

یاد رہے کہ 29 نومبر 2022 کو شین زو- 15 کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا گیا تھا اور اب تک شین زو- 15 کے عملے کو مدار میں 181 دن ہو چکے ہیں اس دوران انہوں نے چار مرتبہ کیبن سے باہر کےمشنز کو مکمل کیا ہے جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ مشنز ہیں ۔