شین زو 16 لا نچ

چین کا شین زو 16 لا نچ ، خلاباز مدار میں آزمائشی اور تحقیقاتی کام کریں گے

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کا شین زو- 16انسان بردار خلائی جہاز منگل کی صبح 9 بجکر 31 منٹ پر کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا گیا ۔

خلائی جہاز کو لانگ مارچ 2 ایف یاؤ ۱۶ راکٹ کے ذریعے شمال مغربی چین کے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں چھوڑا گیا ہے۔ شین زو- 16 کے خلاباز مدار میں آزمائشی اور تحقیقاتی کام کریں گے۔

خلاباز نوول کوانٹم صورتحال ،اعلی سطحی خلائی ٹائم فریکوئنسی سسٹم، عمومی اضافیت کی تصدیق اور زندگی کی ابتدا کے مطالعے پر بھی کام کریں گے۔

یہ چین کے خلائی اسٹیشن کے استعمال اور ترقی کے مرحلے کا پہلا انسان بردار خلائی مشن ،انسان بردار منصوبے پر عمل درآمد کے بعد انتیسواں لانچ مشن اور لانگ مارچ سیریز کے راکٹ کی ۴۷۵ ویں پرواز ہے۔

جینگ ہائی پھنگ، چو یانگ چو اور گوئی ہائی چھاؤ پر مشتمل ۳ رکنی عملہ مستقبل میں تھان زو -۵ کارگو کرافٹ اور شین زو -۱۷ انسان بردار خلائی جہاز کی ڈاکنگ کے ساتھ ساتھ شین زو- ۱۵ انسان بردار خلائی جہاز اور تھیان زو- ۵ کارگو کرافٹ کی خلائی سٹیشن سے زمین کی جانب روانگی کا مشاہدہ کرے گا۔