بیجنگ (لاہور نامہ)چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نےسال 2022میں چین کی حیاتیاتی و ماحولیاتی صورتحال پر ایک رپورٹ جاری کی ،جس کے مطابق 2022 میں اس میں بہتری کا رجحان جاری رہا ۔
فضائی کوالٹی کے حوالے سے 339 شہروں میں باریک ذرات کا ارتکاز ۲۹ مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھا، جو ۲۰۲۱ کے مقابلے میں ۳ اعشاریہ ۳ فیصد کم ہے۔سرفیس واٹر میں پہلی سے تیسری درجہ بندی کا کراس سیکشن تناسب ۸۷ اعشاریہ ۹ فیصد تھا جو مقررہ ہدف سے ۴ اعشاریہ ۱ فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے۔
متعلقہ انچارج کا کہنا ہے کہ ابھی ماحولیاتی بہتری کی بنیاد مضبوط نہیں ہے اور اس میں ابھی بھی چیلنجز ہیں۔رواں سال چین میں وسیع پیمانے پر طویل مدت تک موسم شدید ریتلا اور گرد آلود رہا ۔
وزارت حیاتیات و ماحولیات نے اسی دن سال۲۰۲۲میں چین کے سمندری ماحول سے متعلق رپورٹ بھی جاری کی جس کے مطابق چین کے سمندری ماحول کی بہتری میں استحکام ہے اور سمندری پانی اور سمندر کے حیاتیاتی ماحول کا معیار مجموعی طور پر مستحکم رہا ہے۔