کراچی(لاہورنامہ) عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحی ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اگر عید الاضحی 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023تک پانچ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے حتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی۔دوسری جانب سرکاری ملازمین کو تنخواہ اورپنشن کی ادائیگی بھی قبل از وقت کی جائے گی۔