بیجنگ (لاہورنامہ) چینی تہذیب بغیر کسی تعطل کے 5,000 سال سے مسلسل اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے اور چینی قوم کی "جڑ” اور "روح” ہے۔ قدیم زمانے سے چینی لوگ ثقافتی وراثت اور تاریخی تحقیق کو بہت اہمیت دیتے آئے ہیں اور تاریخ سے سبق سیکھنے کے حامی ہیں۔
حال ہی میں چین کے اعلی ترین رہنما شی جن پھنگ نے دو ثقافتی مقامات چائنا نیشنل آرکائیوز آف پبلکیشنز اینڈ کلچر اور چائنیز اکیڈمی آف ہسٹری کا دورہ کیا، جس کے بعد انہوں نے ثقافتی وراثت اور ترقی سے متعلق ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔
اس موقع پر انہوں نے پہلی بار نئے دور میں ایک نئی ثقافت تخلیق کرنے اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر کا تصور پیش کیا۔چینی تہذیب دنیا کی واحد تہذیب ہے جو قدیم زمانے سے ہی بغیر کسی تعطل کے جاری ہے ۔چینی تہذیب 56 قومیتوں کی ثقافتوں کو ضم کرتی ہے ، اور ایک مضبوط اور متحد ملک تمام قومیتوں کے لوگوں کے مستقبل کی بنیاد ہے۔
وراثت اور جدت طرازی کے عمل میں چینی تہذیب مسلسل ترقی کر رہی ہے اور چینی قوم کی گہری روحانی جستجو کو یکجا کر رہی ہے۔ قدیم زمانے سے ، چینی تہذیب اپنے کھلے پن اور انضمام کے لئے جانی جاتی ہے ، اور اس میں عالمی تہذیبوں کے عناصر بھی شامل ہیں۔
چینی تہذیب اس بات پر زور دیتی ہے کہ "امن قیمتی ہے”۔ آج بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی تعمیر کا مقصد سیاسی باہمی اعتماد، معاشی انضمام اور ثقافتی رواداری پر مبنی ایک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دیناہے۔
شی جن پھنگ سمجھتے ہیں کہ چینی طرز کی جدیدیت نے چینی تہذیب کو جدید طاقت دی ہے اور چینی تہذیب نے چینی طرز کی جدیدیت کو گہری بنیاد فراہم کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر کے لیے ہمیں ثقافتی خود اعتمادی کو مضبوط بنانا ہوگا، اپنے راستے پر چلنا ہوگا اور روحانی آزادی اور خود ارادیت حاصل کرنا ہوگی۔