لاہور (لاہورنامہ) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے 15 جون کو حتمی دلائل طلب کر لیے ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عسکری املاک کو جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما کے وکیل پیش نہ ہوئے۔سماعت کے دوران جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے.
سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔ ضمانت کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم 70 سال کا شخص ہے، کسی جلا گھیرا یا توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اعجاز چوہدری کے خلاف کسی طرح کا الزام ثابت کرنے میں ناکام ہے، لہذا عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم صادر کرے۔