بیرونی سرمایہ

پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ‘ افتخار بشیر

لاہور : صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ،پنجاب میں دوسرے ملکی کی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور اقدامات سے پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں،پنجاب میں قائداعظم ایپرل پارک، سپیشل اکنامکس زونز ،نئے انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی فراہم ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح درآمد کم کرکے برآمدات میں اضافہ کرنا ہونی چاہیے پنجاب میںمنعقد ہونے والی سرمایہ کاروں کانفرنس میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات اور ترغیبات کے ساتھ ساتھ پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ پالیسیوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینا ہونگی تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواور حکومت کو غیر ملکی قرضوں سے نجات مل جائے۔