ازبک صدر شوکت میرزییویف سے ملاقات

چین اور ہنڈوراس کے درمیان تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئی ہوئی ہونڈوراس کی صدر شیامارا کاسترو سے بات چیت کی۔شی جن پھنگ نے صدر کاسترو سے کہا کہ جب سے چین نے اس سال مارچ میں ہونڈوراس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں، وہ ہونڈوراس کی پہلی صدر ہیں جو چین کا سرکاری دورہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر کاسترو کا دورہ چین ،چین اور ہنڈوراس تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جو خاص اہمیت کا حامل ہے۔ شی جن پھنگ نے ہونڈوراس کی سیاسی تاریخ میں پہلی خاتون صدر کی حیثیت سے صدر کاسترو کے اپنے ملک کی ترقی اور چین کے ساتھ تعلقات میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ہنڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔چین غیر متزلزل طور پر چین-ہنڈوراس دوستانہ تعلقات کو فروغ دے گا.

ہونڈوراس کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی مضبوطی سے حمایت کرے گا اور ہونڈوراس کے ساتھ باہمی احترام، مساوات، باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے ساتھ اچھے دوست اور اچھے شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔

چینی صدر نے ہنڈوراس کی صدر کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کی ترقی اورٹھوس تعاون کو فروغ دیتے ہوئے دونوں عوام کو مفادات پہنچانے پر آمادگی اظہار کیا۔