بیجنگ (لاہورنامہ)حال ہی چین کے فارن لینگویجز پبلشنگ ہاؤس کی جانب سے کتاب "شی جن پھنگ چین کی طرز حکمرانی” کی چوتھی جلد آٹھ زبانوں میں شائع کی گئی ہے.
جن میں فرانسیسی، روسی، عربی، ہسپانوی، پرتگالی، جرمن، جاپانی اور روایتی چینی شامل ہیں۔ چوتھی جلد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی 3 فروری 2020 سے 10 مئی 2022 تک 109 اہم تقاریر، بات چیت، بیانات، ہدایات اور تہنیتی پیغامات وغیرہ شامل ہیں اور جنوری 2020 سے اب تک شی جن پھنگ کی 45 تصاویر بھی شامل ہیں۔
کتاب میں 21 موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، جو انسانیت کے ہم نصیب معاشرے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کو فروغ دینے کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تازہ ترین خدمات کا مظہر ہے۔
یا درہے کہ کتاب "شی جن پھنگ چین کی طرز حکمرانی” کی چوتھی جلد کے چینی اور انگریزی ایڈیشنز جولائی 2022 میں شائع ہوئے تھے جنہیں اندرون و بیرون ملک پرجوش ردعمل ملا ہے۔
اس دفعہ کتاب کی آٹھ زبانوں میں اشاعت عالمی برادری کے لئے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریے کی روشنی میں جدت اور چینی سمت کو سمجھنے، چین میں طرز حکمرانی اور اصولوں کو سمجھنے کےلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔