لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں اور سائلین کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ آئے دن قتل و غارت ہو رہی ہے ،پولیس فورس کا مورال بڑھائیں، انکی تربیت مزید بہتر کریں۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے عدالتوں اور سائلین کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے ایڈوکیٹ سرور کی درخواست پر سماعت کی ۔سی سی پی او بے اے ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر ہائیکورٹ پیش ہوئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئے دن قتل و غارت ہو رہی ہے ، کچھ کریں۔ سی سی پی او نے بتایا کہ ہم نے سکیورٹی مزید سخت کر دی،سیشن کورٹ میں غفلت برتنے والے پولیس آفیسر کو برطرف کر دیا گیا۔عدالت نے کہا کہ آپ پولیس فورس کا مورال بڑھائیں، انکی تربیت مزید بہتر کریں۔تھنک ٹینک بیٹھ کہ پولیس کا مورال بڑھانے پر کام کریں۔جسٹس مظاہرہ نقوی نے ریمارکس دیئے کہ سیشن کورٹ میں فائرنگ کی سی سی ٹی وی دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے،پاکستان آرمی دنیا کی سب سے بہترین آرمی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے، پولیس فورس کی تربیت بھی مزید بہتر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کی ناقص سیکورٹی کے باعث 9 فروری کو سیشن کورٹ لاہور میں سائل کے قتل کا واقع پیش آیا، پولیس کے کاہل اور سست اہلکاروں کی وجہ سے عدالتوں کی سکیورٹی ناقص ہو چکی ہے، آئی جی پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت سائلین اور عدالتوں کا تحفظ پولیس کی زمہ داری ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتوں کے اندر اور باہر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے، عدالتوں کی سکیورٹی کے لیے چست اور بہادر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں اور عدالتوں کی سکیورٹی میں لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ بھی طلب کی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM