طلبی نوٹس

میاں منشاءنے نیب طلبی نوٹس کےخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور : معروف صنعتکار میاں منشاءنے نیب طلبی نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ صنعتکار میاں منشا نے نیب میں اپنی طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کیا اور درخواست میں نیب کے نوٹسز پر پر قانونی اعتراضات کیے گئے ہیں ۔نیب نے میاں منشا کو 28کو رقم غیر قانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ منقتل کرنے کا الزام ہے۔ درخواست میں نیب کے طلبی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔