چھن گانگ

چین کی ترقی جرمنی کے لیے خطرہ نہیں ہے، چھن گانگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے جرمن وزیر خارجہ انالینا بائربوک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

چھن گانگ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ جرمنی کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور فریقین کی مشترکہ کوشش کے تحت چین اس دورے کی کامیابی کے لیے پرامید ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی جرمنی کے لیے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے۔

چھن گانگ نے کہا کہ چین ،جرمنی کے ساتھ مل کر اقتصادی عالمگیریت کی حمایت ،ڈی کپلنگ کی مخالفت ،علاقائی و عالمی امن و امان کا تحفظ اور حقیقی کثیر الجہتی تعاون کا خواہاں ہے۔

جرمن وزیر خارجہ انالینا بائربوک نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ مل کر وزیر اعظم لی چھیانگ کے جاری دورہ جرمنی میں مثبت نتائج کے حصول کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی ایک چین پالیسی پر قائم ہے اور چین کے ساتھ مل کر مختلف سطح کے تبادلوں میں معیشت و تجارت،موسمیاتی تبدیلی،سبز ترقی اور و ثقافت سمیت دیگر میدانوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کےلیے تیار ہے۔