لاہور (لاہورنامہ) پنجاب شطرنج چمپئن شپ کے مقابلوں کا سنسنی خیز اختتام ، فیصل آباد کے شہزاد چوہان نے میدان مار لیا اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ فاتح قرار پائے ۔ فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے کیش انعام ، ٹرافی اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔
اس کے ساتھ شطرنج کے روائتی سیاہ اور سفید رنگ سے بنی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ دوسرا انعام فیدے ماسٹر لاہور کے تنویر گیلانی کے نام رہا جنہوں نے 70 ہزار روپے کیش، ٹرافی اور سلور میڈل حاصل کیا۔
خواتین کی کیٹیگری میں ویمن چیس ماسٹر مہک گل فاتح رہیں ۔ اول انعام تیس ہزار روپے کیش ٹرافی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جبکہ دوسری پوزیشن صحبا شاہ نے حاصل کی۔