پرویز الٰہی

پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(لاہورنامہ)انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پر حملے کے کیس میں تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس نے مقدمے میں گرفتاری نہیں ڈالی تو ضمانت کیسے دی جا سکتی ہے؟

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔