بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ نے نانجنگ آڈٹ یونیورسٹی میں آڈٹنگ میں بین الاقوامی ماسٹر ڈگری کے غیر ملکی طلباء کے نام اپنے جوابی خط میں ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ریاستوں کے درمیان دوستی اور تعاون کو گہرا کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد، آپ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے، چین کے آڈٹنگ سسٹم، چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بارے میں اپنی تفہیم کو گہرا کیا ہے.مجھے خوشی ہے کہ آپ نے چین میں بہت کچھ سیکھا ہے.انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرونی طلباء اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے اور ایک دوسرے سے سیکھیں گے، چین کو سمجھیں گے اور ممالک کے مابین دوستی اور تعاون کو گہرا کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ نانجنگ آڈٹ یونیورسٹی کے آڈٹنگ میں بین الاقوامی ماسٹر پروگرام 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ تاحال اس پروگرام نے "بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ 76 ممالک کے آڈٹ اداروں کے لئے 280 سے زائد پیشہ ور افراد کو تربیت دی ہے۔