اسلام آباد(لاہورنامہ)سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف آئینی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے 22 جون کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، 9 رکنی بینچ کے آرڈر پر 7 ججز نے دستخط کیے۔تحریری حکم میں ویب سائٹ سے ہٹایا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ کے اضافی نوٹ بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کی بینچ سے علیحدگی کے بعد نیا بینچ سماعت کرے گا۔