ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا صبح سویرے فیلڈ میں نکاسی آب کاروائیوں کا جائزہ

لاہور (لاہورنامہ) موسلا دھار بارش نے شہر میں جل تھل ایک کر دیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بارش تھمتے ہی صبح سویرے سے فیلڈ میں نکاسی آب کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

شہر بھر میں 105واسا پمپس اور 109ایم سی ایل واٹر پمپس کی مدد سے نکاسی آب کا کام مسلسل جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارش کے پیش نظر ڈی سی لاہور صبح 7 بجے سے اور تمام اسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں موجودرہے۔ڈی سی لاہہور نے وارث روڈ، مال روڈ، کینال روڈ، قرطبہ چوک،کیپٹن مبین شہید انڈر پاس، گلبرگ، مکہ کالونی اور فیروز پور روڈ کا دورہ کرتے ہوئے واسا ایمرجنسی کیمپس پر نکاسی آب آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ شہر بھر میں 105 واسا پمپس اور 109 ایم سی ایل واٹر پمپس کام کر رہے ہیں۔سکر مشینوں، ڈی واٹرنگ سیٹس کی مدد سے پانی نکالنے کا آپریشن مسلسل جاری رہا۔اے سی رائے ونڈ خرم حمید کا ملتان روڈ، سندر اور رائے ونڈ میں نکاسی آب آپریشن کی سربراہی کی۔

اے سی سٹی واثق عباس کا قرطبہ چوک، جی پی او، اسلام پورہ میں آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔اے سی شالیمار شرینہ جنجوعہ بی بی پاک دامن، محمود بوٹی میں، اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور قذافی کے اطراف میں نکاسی آب اوراے سی کینٹ محمد مرتضی صدر کینٹ، آر اے بازار میں آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ شہری کہی بھی ہنگامی صورت حال میں واسا ہیلپ لائن یا ہمیں سوشل میڈیا پر ٹیگ کریں۔