لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) ڈسڑکٹ لاہور کی یوتھ کواڈی نیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لارہی ہے۔
پاکستان میں نحوست کے سیاہ بادل چھٹ رہے ہیں اور نیا سورج طلوع ہورہا ہے۔نیازی کمپنی کی ملک دشمن معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔چار ناکام وزیر خزانہ رکھنے والا شخص آج جھوٹے پروپیگنڈے کرکے قوم کی ہمدریاں حاصل کرنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے۔
جبکہ قوم اسکا اصل بیانک روپ دیکھ چکی ہے۔آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹیں کرنے کرنے کے باوجود موجودہ اتحادی حکومت معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔اگر سابقہ حکومت نے عوام دشمن معاہدہ نہ کیا ہوتا تو آج پاکستان میں مہنگائی اس سطح پر نہ پہنچتی۔
عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے انشاءاللہ جلد عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نکالیں گے۔میاں نوازشریف مکمل ہوم ورک کرکے پاکستان آئیں گے اور پاکستان کو دوبارہ 2017والے ٹریک پر واپس لائیں گے۔