لاہور (لاہور ناہ) لاہور میں دل خراش واقعہ پیش آیا. گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی گھر کے دس افراد جاں بحق ہوگئے.
اندرون بھاٹی گیٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے چھ بچے اور چار خواتین مرنے والوں میں شامل ہیں. آگ نور محلہ میں واقع دو مرلہ کے مکان میں بھڑکی. آگ گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی.
آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. آگ لگنے کی وجہ سے گھر کے تمام افراد پھنس گئے تھے. گھر میں موجود تمام افراد نے خود کو مکان کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا. گھر میں ظہرالدین بابر نامی شخص کا پورا خاندان رہائش پذیر تھا .
جھلس کر مرنے والوں میں ظہرالدین کا ایک بیٹا، ایک بیٹی، بہو، پوتے پوتیاں شامل ہیں . مرنے والوں میں چھ بچے اور چار خواتین شامل ہیں. 60 سالہ سائرہ بانو زوجہ ظہر الدین بابر، 25 سالہ عنمبر، 40 سالہ فرزانہ بھی جانبحق مرنے والوں میں شامل ہیں.
14 سالہ سونو، 07 مہینے کا عالمداد، 13 سالہ سیماب، ثانیہ 18 سال ,13 سالہ مونو، 16 سالہ عادل اور 4 سالہ انزل فاطمہ شامل ہیں. تمام ڈیتھ باڈیز کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ریسکیو کی جانب سے آپریشن مکمل کر لیا گیا.