لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سالانہ فرنیچر ڈیزائن نمائش کا انعقاد

لاہور (لاہور نامہ) شعبہ انٹیریر ڈیزائن کے زیر اہتمام لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سالانہ فرنیچر ڈیزائن نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے نمائش کا افتتاح کیا۔

فرنیچر ڈیزائن نمائش
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سالانہ فرنیچر ڈیزائن نمائش کا انعقاد

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا کہ فرنیچر کے ڈیزائن میں طالبات نے روایتی اور جدت کا مظاھرہ کیا جو کہ جدید رہائش گاہوں کی مسلسل بڑھتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش کے منفرد پہلوؤں میں سے ایک ثقافتی پھلووں کا امتزاج تھا۔ انہوں نے کہا کہ نمائش نے انٹیریر ڈیزائن کے باصلاحیت طلباء کو اپنی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور قابلیت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔