لاہور (لاہورنامہ) محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے موچی گیٹ،نثار حویلی کا دورہ کیا۔ایم سی ایل،واسا،ایل ڈبلیو ایم سی،لیسکو، ریسکیو، سوئی گیس کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
ڈی سی لاہور نے واسا کو محرم الحرام کے ایام میں پانی فراہمی کے اوقات بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے موچی گیٹ،نثار حویلی کا دورہ کیا۔ایم سی ایل،واسا،ایل ڈبلیو ایم سی،لیسکو، ریسکیو، سوئی گیس کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
ڈی سی لاہور نے واسا کو محرم الحرام کے ایام میں پانی فراہمی کے اوقات بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل اورتمام محکموں کے نمائندے بھی موجود،جلوس و مجالس منتظمین اورمحکموں کی ڈی سی لاہور کو بریفنگ بھی دی گئی۔
واسا کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ واسا رات دس بجے کے بعد بھی پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ڈی سی لاہورنے سوئی گیس حکام کو متعلقہ علاقوں میں سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اوریسکو جلوس روٹس پر سے لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ عزاداروں کی سہولت کے لیے ایم سی ایل روڈ پیچ ورک جلد ازجلد مکمل کرے۔ریسکیو کیمپس موقع پر فرسٹ ایڈ کی فراہمی یقینی بنائیں۔ایل ڈبلیو ایم سی دو شفٹس میں صفائی ستھرائی اور ڈی سلٹنگ کرے۔ سول ڈیفنس اہلکار پولیس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔جلوس و مجالس منتظمین نے بھی ڈی سی لاہور کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی.