گداگری

لاہور پولیس کاگداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

لاہور:لاہور پولیس کا گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔پولیس نے گذشتہ روزبھکاری مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 37 گداگروں کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں 37مقدمات درج کر لیئے۔ لاہور پولیس نے پورے ہفتے میں ابتک شہر کے مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 444بھکاریوں کو گرفتارکیاہے ۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 402مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن سے100،اقبال ٹاؤن105،صدر 90،کینٹ56، سول لائنز50 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے43 گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔