ڈویژن پولیس

سٹی ڈویژن پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث358ملزم گرفتار

لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرسٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس حوالے سے ایس پی سٹی ڈویژن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث358ملزمان گرفتار کر لئے۔

پولیس نے چوری،امانت میں خٰیانت،چیک ڈس آنر،دھوکہ دہی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب16اشتہاری مجرمان گرفتار اور 17 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 گینگز کے11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 لاکھ25 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی جبکہ منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے34ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے27کلوگرام سے زائدچرس،1190 گرام بھنگ،200 گرام افیون اور153لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ اسی طرح اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران31ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے30پسٹلز،ایک کلاشنکوف اور187گولیاں برآمدکی گئیں جبکہ32قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی 79ہزارروپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی۔ اسی طرح قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج جبکہپتنگ بازی،ون ویلنگ، گداگری،کرایہ داری اورلاؤڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر213 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔