مسلح افواج کی جدید کاری

چینی صدر کا مسلح افواج کی جدید کاری کو فروغ دینے کیلئےکوششیں تیز کرنے پر زور

بیجنگ(لاہورنامہ) یکم اگست چین کے آرمی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اسی مناسبت سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ،چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو صوبہ سی چھوان میں پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی تھیٹر کمانڈ کی فضائیہ کا معائنہ کرتے ہوئےمسلح افواج کی جدید کاری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شی جن پھنگ نےسی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے کمانڈ کی فضائیہ کے تمام افسروں اور سپاہیوں کو آرمی ڈے کی مبارک باد دی، ساتھ ہی پی ایل اے اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے حاضر سروس اہلکاروں، تعینات سویلین اہلکاروں اور ملیشیا اور ریزرو فورسز کے ارکان کو بھی مبارک باد دی۔