لاہور (لاہورنامہ) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر محکمہ کا ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری ہے جس کے نتیجے میں وائلڈ لائف سٹاف بہاولنگر نے تحصیل منچن آباد اور چشتیاں سے جنگلی طوطوں اور تیتر کے غیر قانونی شکار اور کاروبار میں ملوث دو افراد کے چالانات کئے ایک کو پندرہ ہزار جرمانہ جبکہ دوسرا چالان مقامی عدالت میں پیش۔
تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی کی سربراہی میں وائلڈ لائف انسپکٹر رانا عبدالمجیدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان رینجرز کے تعاون سے بارڈربیلٹ ایریا تحصیل منچن آباد سے جنگلی طوطوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان کرکے مبلغ پندرہ ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا.
جبکہ ایک دیگر کارروائی میں وائلڈ لائف انسپکٹر اسلم جاوید نے تحصیل چشتیاں سے تیتروں کی ناجائز فروخت میں ملوث ایک شخص سے دو تیترناجائز قبضہ برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لئے اورملزم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا جس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔