شہریار آفریدی

لاہور ہائی کورٹ، شہریار آفریدی اور انکے بھائی کی رہائی کا حکم

ر اولپنڈی (لاہورنامہ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سمیت پی ٹی آئی کے 10 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.

جبکہ عدالت نے شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ان سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنان کے نظربندی آرڈر معطل کر دیے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شہریار آفریدی کی کسی اور کیس میں گرفتاری روکنے کے لیے7 دن کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی۔