چینی کمپنیوں پر پابندی

چین کا امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں پر پابندی کی سخت مخالفت کا اعلان

بیجنگ (لاہورنامہ)حالیہ دنوں امریکہ نے دو چینی کمپنیوں اور ان کے کچھ ذیلی اداروں کو نام نہاد "ویغور جبری مشقت کی روک تھام” کے ایکٹ کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے جواب میں جمعرات کے روز چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام بےبنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ امریکہ کی جانب سے اقتصادی جبر کا ایک عام رویہ ہے اور چین اس کی شدید مذمت اور سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سنکیانگ میں کسی نام نہاد "جبری مشقت” کا وجود نہیں ہے۔ امریکہ نے یکطرفہ غنڈہ گردی کرنے اور سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے "انسانی حقوق” کے نام پر چینی کمپنیوں پر من مانے طریقے سے بے بنیاد جھٹے الزامات لگا کر ان پر پابندیاں عائد کیں۔

ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی غلط حرکتیں فوری طور پر بند کرے۔ چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔