رہائش گاہ سے گرفتار

عمران خان کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا

لاہور(لاہورنامہ)توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، پولیس کے مطابق عمران خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے،پی ٹی آئی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے کی جانے والی ایک ٹوئٹ میں ان خبروں کی تصدیق کی گئی کہ عمران خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔