اسلام آباد :وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری وزیراعظم عمران خان کے امن کے فروغ کے پیغام کی تعریف کر رہی ہے جس کے تحت انہوں نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا بھی کیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور معصوم و نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے، کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے دی جانے والی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حق خود ارادیت کی پرامن تحریک آزادی کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM