نیویارک(لاہورنامہ) امریکی سٹاک مارکیٹ بیسڈک میں پہلی بار ایک پاکستانی کاروبار لسٹ ہورہا ہے جسے جی پی اےکے کا کوڈ الاٹ کیا گیا ہے۔
معروف جریدے فوربس کے مطابق، دنیا کی ٹاپ ٹین رینکنگ ٹیموں میں سے ہرایک کی مالیت 1.4 ارب امریکی ڈالر ہے پاکستان کے پہلے ہی 2 کھلاڑی دنیا کے ٹاپ 25 میں شامل ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی حکومت نے اسپورٹس کی ترقی بارے پالیسی وضع کی ہے۔
نیسڈ ک پر ای سپورٹس نے پہلے ہی دن عروج دیکھا اور پہلے دن میں 500 سے 700% تک اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایک نئی لیکن ابھرتی صنعت ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے تک، عوام کو اس تک رسائی نہ تھی اور اس کے حصص 1 کروڑ ڈالر یا اس سے زائد کےسرمایہ کاروں تک محدود تھے.
تاہم اب عوام بھی انٹرنیٹ کے ذریعے اس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں اس کے لئے کلک آئی پی او نام کی ایک ایپ ڈٓاؤن لوڈ کرنا ہوگی جس کے ذریعے کوئی اس کے شیئر خرید سکتا ہے۔