بیجنگ (لاہورنامہ)”کراس سٹریٹ ثقافتی میلہ "چین میں قومی سطح پر واحد بڑی ثقافتی نمائش ہے،اس کا نام ” کراس سٹریٹ ” کے نام پر رکھا گیا ہے اور آبنائے تائیوان کی دونوں اطراف ،مشترکہ طور پر اس کا اہتمام کرتی ہیں۔
یہ ثقافتی میلہ 4 دنوں تک جاری رہا اور ثقافتی اور سیاحتی سرمایہ کاری کے 77منصوبوں پر دستخط کیے گئے جن کی کل مالیت 28.1106 بلین یوآن تھی اس میلے میں تقریبا 120،000 افراد نے شرکت کی۔
منگل کے روز رپورٹس کے مطابق، موجودہ میلے نے ایک ریکارڈ قائم کیاہے۔ اس کا کل نمائشی رقبہ 100،000 مربع میٹر ہے، جو پچھلی نمائش کے مقابلے میں 32،000 مربع میٹر زیادہ ہے۔نمائش میں چین کے تائیوان سے 883 بوتھس سمیت 4،200 بوتھ اور 2،327 نمائش کنندگان شامل تھے، جو گزشتہ نمائش کے مقابلے میں48 فیصد زیادہ ہے.