تیز رفتار ترقی

چین کی مشینری صنعت کے اہم معاشی اشاریوں کی تیز رفتار ترقی کا آغاز

بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا مشینری انڈسٹری فیڈریشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطا بق رواں سال کی پہلی ششماہی میں ، چین کی مشینری صنعت کے اہم معاشی اشاریوں نے تیزی سے ترقی کی ہے۔

رواں سال کے آغاز سے ، چین کی مشینری صنعت کے معاشی آپریشن نے مستحکم پیش رفت دکھائی ہے ، پہلی سہ ماہی میں مستحکم آغاز کے بعد دوسری سہ ماہی میں اضافے کا رجحان برقرار رکھا ہے۔

سال کی پہلی ششماہی میں مشینری صنعت کی اضافی قدر میں سال بہ سال 9.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں ، برقی مشینری اور سامان سازی کی صنعت اور آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کی صنعت نے نمایاں کردار ادا کیا ، اور اضافی قدر کی ترقی کی شرح بالترتیب 15.7 فیصد اور 13.1 فیصد تک پہنچ گئی۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا مشینری انڈسٹری فیڈریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر لیو جون جئی نے کہا کہ چین کی مشینری انڈسٹری میں ٹیکنالوجی جدت طرازی نے مصنوعات کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اپ گریڈنگ میں رہنمائی کی ہے، اور اہم معاشی اشاریوں کی مستقل بہتری کو فروغ دیا ہے.

صرف رواں سال کی پہلی ششماہی میں مشینری کی صنعت نے دنیا بھر میں 230 سے زائد ممالک اور خطوں کو مشینری اور سامان فراہم کیا ہے۔ رواں سال کی دوسری ششماہی میں ، مشینری صنعت کا معاشی آپریشن مستحکم ترقی کے رجحان کو برقرار رکھے گا ، اور بڑے معاشی اشاریوں کی ترقی کی شرح تقریباً5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔