چین کی ماہانہ درآمد ات و برآمدات

امریکہ کی جا نب سے سرمایہ کاری پر پابندی لگا نا اکا نومی کی خلاف ورزی ہے، ترجمان

بیجنگ (لاہورنامہ)میڈیا کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعلق امریکی انتظامی آرڈر پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ امریکہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کے لیے ایک انتظامی آرڈر جاری کیا۔

امریکہ اپنی گھریلو کمپنیوں کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری پر پابندی لگاتا ہے۔ یہ مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جن کی امریکہ نے ہمیشہ وکالت کی ہے۔

یہ عمل کاروباری اداروں کے معمول کے آپریشن اور فیصلہ سازی کو متاثر کرتا ہے اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی سلامتی میں خلل ڈالتا ہے۔ چین اس کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے اور جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

امید ہے کہ امریکہ مارکیٹ اکانومی کے قوانین اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرے گا اور عالمی اقتصادی اور تجارتی تبادلے اور تعاون میں مصنوعی طور پر خلل نہیں ڈالے گا اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گا۔