اسلام آباد(لاہورنامہ)سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی بہت جلد ہوگی اور ملکی سیاست میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بعض معتبر کالم نویس اور اینکرز لکھ رہے ہیں کہ نواز شریف سپریم کورٹ فیصلے سے متاثر ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان حضرات سے عرض ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کی 5 سالہ مدت ختم ہو چکی.
حالیہ قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ہے جس میں نااہلی 5 سال تک محدود کر دی۔انہوں نے کہا کہ رب العزت کی مہربانی سے ماضی کی تمام زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔