بیجنگ (لاہورنامہ)وزارت قدرتی وسائل نے چین کے ماحولیاتی تحفظ کی ریڈ لائنز کا بلیو پیپر جاری کیا –
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ پہلی بار ہے کہ چین نے بلیو پیپر کی شکل میں ماحولیاتی تحفظ کی ریڈ لائنزکی مناسبت سے نتائج جاری کیے ہیں ۔ بلیو پیپر کے مطابق، ملک میں ماحولیاتی تحفظ کی ریڈ لائنز کا رقبہ تقریبا 3.19 ملین مربع کلومیٹر ہے.
جس میں سے زمینی ماحولیاتی تحفظ کی ریڈ لائنز کا رقبہ تقریبا 3.04 ملین مربع کلومیٹر ہے، جو زمین کے کل رقبے کا 30 فیصد سے زیادہ ہے.جبکہ سمندری ماحولیاتی تحفظ ریڈ لائن کا رقبہ تقریبا 150،000 مربع کلومیٹر ہے۔
یہ چین میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے تمام 35 ترجیحی علاقوں اور ماحولیاتی نظام کی 90فیصد خصوصی اقسام سے زیادہ کا احاطہ کرتا ہے۔