بیجنگ (لاہورنامہ)”اتحاد، تعاون اور مشترکہ ترقی” کے موضوع پر ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو کا آغاز چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھن منگ میں ہو گیا۔
بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو کا انعقاد چینی وزارت تجارت اور یونان کی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ یہ نمائش 16 سے 20 اگست تک جاری رہے گی جس میں جنوبی ایشیائی، جنوب مشرقی ایشیائی اور آر سی ای پی کے رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
رواں سال ایکسپو کا "تھیم ملک” نیپال اور مہمان ملک میانمار ہے۔ نمائش میں 15 پویلین ہیں۔ ایکسپو کے دوران چوتھا چائنا-جنوبی ایشیا تعاون فورم، چوتھی چین-جنوبی ایشیا ٹیکنالوجی ٹرانسفر اینڈ انوویشن کوآپریشن کانفرنس، دوسرا RCEP بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری تعاون فورم، اور اقتصادی معاہدے پر دستخط کی تقریب سمیت 14 سرگرمیاں منعقد ہوں گی.
جو چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مسلسل ترقی کو فروغ دیں گی۔